ہرات کے سابق گورنر کے اغواء کے حوالے سے تفتیش میں واضح پیش رفت ہوئی ہے ، جلد اچھی خبر کی توقع ہے ، وزیر داخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی پولیس کے حکام کی بریفنگ ،چوہدری نثار کی اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو30 لاکھ روپے کی رقم بطور ابتدائی امداددینے کی ہدایت، بہادری سے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے والے اہلکار کو3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان ، پولیس اہلکار کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرکے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، چوہدری نثارکی ہدایت
ہفتہ 13 فروری 2016 23:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت سے افغان صوبہ ہرات کے سابق گورنر کے اغوا اور آئی جی پی روڈ پرایک پولیس اہلکار کے قتل پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس اہلکار کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے تمام ذرائع کو استعمال کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، آئی جی کو شہید اہلکار کے لواحقین کو فوری طور پر تیس لاکھ روپے کی رقم بطور ابتدائی امداد دیں جبکہ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ ہرات کے سابق گورنر کے اغواء کے حوالے سے پچھلے 24گھنٹوں میں پولیس کی تفتیش میں واضح پیش رفت ہوئی ہے اور ا نشاء اللہ بہت جلدسابق گورنر کی بازیابی کے حوالے سے اچھی خبر کی توقع ہے۔
ہفتہ کووزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدرات امن عامہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد سے صوبہ ہرات کے سابق گورنر کے اغوا اور آئی جی پی روڈ پرایک پولیس اہلکار کے قتل پر پولیس سے جواب طلبی کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اہلکار کی شہادت پر وزیرِداخلہ نے اظہارِ تعزیت کیا اور اجلاس میں شہید اہلکار کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہید اہلکار کے لواحقین کو فوری طور پر تیس لاکھ روپے کی رقم بطور ابتدائی امداد دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے اہلکاروں کی جان کا کوئی معاوضہ نہیں ہو سکتا تاہم حکومت ایسے اہلکاروں کے خاندانوں کی کفالت اوران سے تعاون کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرتی رہے گی۔انہوں نے زخمی اہلکار کو بھی خصوصی طبی امداد اور مالی معاونت کی ہدایت کی ۔ وزیرِداخلہ نے ایف سی کے اہلکار بسم اللہ خان کو بہادری سے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے عوض وزیرِداخلہ کی طرف سے تین لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے تمام ذرائع کو استعمال کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ناکوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کے لئے مناسب انتظام کرنے پر توجہ د ی جائے۔ قبل ازیں اجلاس میں پولیس حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ ہرات کے سابقہ گورنر کے اغواء کے حوالے سے پچھلے 24گھنٹوں میں پولیس کی تفتیش میں واضح پیش رفت ہوئی ہے اور ا نشاء اللہ بہت جلدسابقہ گورنر کی بازیابی کے حوالے سے اچھی خبر کی توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا