افتخار چودھری کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

اتوار 14 فروری 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے حکومت کو بتایا ہے کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس زیر سماعت ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہی کچھ کیا جا سکے گا ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو دی گئی بلٹ پروف گاڑی کا معاملہ جوں کا توں ہے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔ سابق چیف جسٹس گاڑی واپس کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں آئینی و قانونی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے معاملے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں