عمران خان کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،ڈاکٹر عبدالماجد

اتوار 14 فروری 2016 13:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بعض اخبارات میں عمران خان کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے سے کشمیر یوں کے جذبات مجرو ح ہونے کے ساتھ ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آزاد کشمیر میں ساکھ بھی خراب ہوئی ہے ۔

بیرسٹر سلطان جھوٹی من گڑھت خبر کا نوٹس لیں اور اخباری نمائندگان کے ساتھ شامل پارٹی کی کالی بیڑوں کیخلاف بھی کارروائی کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہونے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکڑعبدالماجد نے کہا کہ مخصوص اخبار میں عمران خان کے نام سے جھوٹا اور من گھڑت انٹرویو شائع کیا ، گزشتہ روز عمران خان نے کسی اخبار کو کوئی انٹرویو دیا ہی نہیں اخباری نمائیدگان اور پی ٹی آئی رہنماء کالم نگاروں کے وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملنے گئے ،اخبار نے وفد کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو شائع کرنے بجائے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے جھوٹا انٹرویو شائع کیا عمران خان نے تقسیم کشمیر کی کوئی بات نہیں کی عمران خان کشمیر کو دس سال کے لیے ملٹری فری زون قرار دے کر رائے شماری سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرانے کی تجویز دی تھی ، انہوں نے کہا کہ جھوٹے منت گڑھت انٹر ویو کے پیچھے ایک بڑی ساز ش ہے جس میں پارٹی کے اند ر کی کالی بھیڑیں موجود ہیں ، کچھ عناصر نے بیرسٹر سلطان اور پارٹی کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے اخباری نمائدوں سے خبر لگوائی بیرسٹر سلطان کالی بیڑوں کیخلاف کارروائی کریں اوراخبار کیخلاف پارٹی کی طرف سے قانونی کارروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں