وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر کاانتخاب (کل) ہوگا

میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کامیابی حاصل کئے جانے کاامکان شیخ انصر مسلم لیگ (ن)اور راجہ خرم نواز تحریک انصاف کے امیدوار نامزد

اتوار 14 فروری 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر کاانتخاب (کل) پیر کو ہوگااسلا م آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پچاس یونین کونسلوں کے چیئرمین اور مختص نشستوں پر کامیاب 27 ارکان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرلے گی جسے 32 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے مقابلے میں تحریک انصاف کی حامی یونین کونسلز کی تعداد اٹھارہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے میئر کے انتخاب میں شیخ انصر عزیز کو تحریک انصاف نے راجہ خرم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تین ڈپٹی میئرز کاانتخاب بھی کیا جائے گا۔جس کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار وں میں چوہدری رفعت جاوید، سید ذیشان علی نقوی اور محمد اعظم خان شامل ہیں تحریک انصاف نے ڈپٹی میئرز کے لئے فوزیہ ارشد، راجہ ذوالقرنین اورعلی نواز اعوان کو نامزدکیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں