گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی
کے ایس ای 100 انڈیکس 10 بالائی حد سے نیچے گرگیا نڈیکس 32400 پوائنٹ کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر 31400 پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوا رپورٹ
اتوار 14 فروری 2016 15:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 10 بالائی حد سے نیچے گرگیا جس کے بعد انڈیکس 32400 پوائنٹ کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر 31400 پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوا، شدید کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں 2 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کا آغاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس نے 227 پوائنٹ ریکور کئے لیکن 4 کاروباری دن مارکیٹ مسلسل مندی کی زد میں رہی اور اس دوران انڈیکس نے 1242 پوائنٹ لوز کیے جس کی وجہ سے انڈیکس 32400 ، 32300 ، 32200 ، 32100 ، 32000 ، 31900 ، 31800 ، 31700 ، 31600 اور 31500 پوائنٹ کی 10 حدیں کم ہو کر 31400 پوائنٹ کی کم ترین سطح پر آگیا ۔(جاری ہے)
سٹاک ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کیپیٹل مارکیٹ میں بحرانی کیفیت اور سرمایہ کاروں میں اضطراب کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں ، غیر ملکی سرمائے کے مسلسل انخلا اور اتار چڑھاؤ کی کیفیت میں مقامی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی اور منافع کی غرض سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں مندی کی لہر منگل سے جمعہ تک مسلسل برقرار رہی۔
گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 1687 کمپنیوں کا کاروبار ہواجس سے 522 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 1070 میں کمی اور 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے اینگرو فرٹیلائزر ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، ٹری اسٹار پاور، پی آئی اے ، جہانگری صدیق، سوئی ناردرن گیس، نیشنل بینک ، پی ٹی سی ایل، بائیکو پیٹرولیم، ٹی پی ایل ٹریکر ، کے الیکٹرک، فوجی سیمنٹ اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرفہرست رہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار