وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 15 فروری 2016 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست ایک شہری نے آئین کے آرٹیکل(3 ) 184 کے تحت دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی الیکشن کمیشن ، سندھ حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے ۔ اس لئے انہیں کام سے روکا جائے ۔ اور آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے ان سے تمام مراعات اور واجبات واپس وصول کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں