دنیا بھر میں کپاس کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بڑ ھ گیا

پیر 15 فروری 2016 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) چین کی جانب سے کپاس کی طلب میں کمی کے باعث دنیا بھر میں کپاس کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بڑ ھ گیا ہے۔ چیئرمین کاٹن بروکرز فورم نسیم عثمان کے مطابق مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی کے بعد 50 لاکھ گانٹھوں کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث رواں سیزن معمول سے دو ماہ پہلے ختم ہو گیا۔

کپاس کی بھارت سے درآمد کے باعث ملک کی معیشت کو زبردست دھچکا لگا ہے۔نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ کپاس کی قیمتوں میں کمی سے پنجاب میں یارن ڈیلرز سیمت جنرز کو 1 ارب 26 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک میں کاٹن جنرز کے پاس 10 لاکھ گاں ٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے، جس میں صرف 20 فی صد معیاری کپاس ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں