جولائی 2015 ء تا جنوری 2016 ء درآمدات کے حجم میں 5.39 فیصد کمی سے ایک ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوئی ،مرکزی بینک کی رپورٹ

پیر 15 فروری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) گزشتہ سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16 ء کے ابتدائی 7 مہینوں میں جولائی تا جنوری 2015-16 ء کے دوران ملکی درآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 5.

(جاری ہے)

39 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے تقریبا ایک ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوئی ہے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنور ی کے دروان مجموعی ملکی درآمدات کا حجم 25 ارب 72 کروڑ ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 27 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں اسی طرح رواں مالی سال میں ملکی برآمدات کے حجم میں بھی 14 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران 12 ارب 8 کروڑ ڈال کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 14 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں