پاکستان میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب 8.4 ملین ٹن ، 4 ملین ٹن درآمد کیا جاتا ہے ،اقتصادی ماہرین

پیر 15 فروری 2016 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب کا تخمینہ 8.4 ملین ٹن ہے جبکہ مقامی سطح پر سالانہ 3 تا 4 ملین ٹن کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے طلب اور رسد میں موجود فرق کو پورا کرنے کیلئے سالانہ 4 ملین ٹن لوہا اور سٹیل درآمد کیا جاتا ہے ۔اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی منصوبے (سی پیک)کے تحت مسقبل میں موٹرویز،ہائی ویز،واٹر اینڈ انرجی، بنیادی ڈھانچے ،ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے بڑے منصوبوں سمیت مختلف منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جس سے آئندہ سال تک ملک میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب 10 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ 2020ء تک مقامی طلب 20 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں لوہے اور سٹیل کی مارکیٹ کا سالانہ حجم ایک ہزار 665 ملین ٹن ہے جس میں پاکستان کا حصہ صرف 0.2 ملین ٹن ہے جو انتہائی کم ہے جبکہ ایران میں سٹیل کی پیداوار 16.3 ملین ٹن ،ملائیشیا میں 5 ملین ٹن اور انڈونیشیا میں 2.8 ملین ٹن ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں سٹیل اور لوہے کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ درآمدات کی شرح میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں