پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 58 فیصد تک بڑھ گیا

پیر 15 فروری 2016 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) سال 2015 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی تیار کردہ کاروں اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کا ملک کی مجموعی مارکیٹ میں حصہ 58 فیصد تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2015 ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران کمپنی کا قبل از ٹیکس نفع 6 ارب33 کروڑ روپے تک بڑھ گیا جو اس سے گزشتہ برس 2 ارب 18 کروڑ روپے تھا ۔

اسی طرح کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع بھی 4 ارب 24 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جو سال 2014 ء کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 60 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی مجموعی فروخت کی شرح میں 64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی فروخت کا حجم سال 2014 ء کی 59 ہزار 295 یونٹس سے بڑھ کر 97 ہزار 128 یونٹس تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں