پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔ دونوں ممالک کے مشیر سلامتی بھی پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں باہم رابطے میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلد ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں