پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی پہلے نمبر پر براجمان

پیر 15 فروری 2016 14:58

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی پہلے نمبر پر براجمان

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے پی سی ایل کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 ، 10 پوائنٹس حاصل کئے ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے ابھی تک دو، دو میچ جیتے ہیں اور دونوں ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں