پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کا سیمینار سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں، دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ مذاکرات اور پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق رابطے میں ہیں، بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف کسی کارروائی میں ملوث نہیں، پاک افغان تعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وہ پیر کو ٹریڈ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی،ملاقات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے مشروط نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشیر سلامتی پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی پاکستان مخالف کارروائی میں ملوث نہیں اور نہ ہی پاک افغان تعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت بڑھانے کیلئے ویزا عمل آسان بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہے، پاک بھارت خارجہ سیکرٹری بیٹھک جلد ہو گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں