نااہل ایکسپورٹ منیجرز کی پالیسیوں کی بنا پر زرعی برآمدات کو کمی کا سامنا‘ احمدجواد

پیر 15 فروری 2016 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین برائے زرعی پیداوار احمد جواد نے کہا کہ نااہل ایکسپورٹ منیجرز کی پالیسیوں کی بنا پر زرعی برآمدات کو دن بدن کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے 2015ء میں زرعی برآمدات سے 15.4ارب ڈالر کمائے۔

احمد جواد نے مزید کہا کہ ابھی تک TDAPکے سربراہ کی طرف سے کوئی واضح بزنس پلان ترتیب نہیں دیا گیا جس سے ملک کی گرتی ہوئی برآمدا ت کو سہارا مل سکے۔ صرف اور صرف عالمی قصاد بازاری کا سہارا لیا جارہا ہے۔ اگر یہی صورت حال رہی تو حکومت کو مزید عوام کے سامنے مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا ثبوت پاکستان کی اس سال شدید گرتی ہوئی برآمدات ہیں جس میں کینو، چاول اور ٹیکسٹائل کا سیکٹرسر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز دی کہ TDAPکے سربراہ ہنگامی بنیادوں پر ایک پبلک پرائیویٹ فورم کا انعقاد کریں تاکہ ایک جامع پالیسی ترتیب دی جا سکے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی برآمدا ت کی ساکھ کو بحال کر سکے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ہی پاکستان کی معاشی صورت حال کو مضبوط کر سکتا ہے۔ جب کہ دنیا کے دوسرے ممالک اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں جس کی واضح مثال بھارت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں