قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ارکان کا آ زاد کشمیر واقعے پر شدید احتجاج، ایوان” لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی “کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دیدی جاتی توآج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 16:57

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ارکان کا آ زاد کشمیر واقعے پر شدید احتجاج، ایوان” لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی “کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دیدی جاتی توآج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میںآ زاد کشمیر واقعے پر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی جس کے باعث ایوان” لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی “کے نعروں سے گونج اٹھا۔اپوزیشن کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کے باعث سپیکر اسمبلی کو اجلاس کی کاروائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دیدی جاتی توآج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بڑے بڑے احتجاج مفاہمت سے نمٹائے گئے۔حکومت سرف تشدد کے راستے پر گامزن ہے۔سوچا تھا مارشل لاء ا ور جلاوطنی کے بعد مسلم لیگ(ن) کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہو گی۔ لیکن ایسا نہ بلکہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کی پرامن اریلی پر دھاوا بولا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں