اسلام آباد، قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال نے زخمی مزدور کو پانچ لاکھ کا بل تھما دیا

مزدور غیر ملکی سفارتکار کی گاڑی ٹکر سے زخمی ہوا تھا جسے غیر ملکی سفار تکار ہسپتال چھوڑ گیا

پیر 15 فروری 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑپر غیر ملکی سفارتکار کی گاڑی سے زخمی ہونے والے مزدور کو سفارتی عملہ نجی ہسپتال منتقل کر کے فرار ہو گیا جبکہ نجی ہسپتال کے غریب مزدور کو پانچ لاکھ روپے کا بل تھما دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ پر غیر ملکی سفارتکار کی گاڑی سے تلہ گنگ سے راولپنڈی مزدوری کے لئے آنے والا مزدور ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

سفارتکار کی گاڑی سے ٹکر لگنے سے شکیل نامی مزدور زخمی ہو گیا ۔ سفارت خانے کاعملہ زخمی کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر اسلام آباد کے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر کے چلتا بنا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے زخمی کو علاج معالجے کے بعد پانچ لاکھ رپوے کا بل تھما دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزدور کا کہنا تھا کہ میں پانچ لاکھ روپے کہاں سے ادا کروں ہسپتال والے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھر بیچو یا زمین پانچ لاکھ روپے ادا کرو ں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں