حضرت شاہ رکن عالم  کی تعلیمات پر عمل کر کے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،پیر امین الحسنات شاہ

پیر 15 فروری 2016 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) حضرت شاہ رکنِ عالم  ایسے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات وزیر مملکت وزارت ِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے انجمن تاریخ و آثار شناسی ، پاکستان کے زیر اہتمام عظیم صوفی حضرت شاہ رکن عالم  کی 700سالہ تقریبات کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم  کی درسگاہ سے لاکھوں طلباء مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء تک تبلیغ کے لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ حضرت نظام الدین اولیا کی نمازِ جنازہ حضرت شاہ رکن عالم نے پڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کی ترویج کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انجمن تاریخ و آثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ ایوانِ صدر میں گذشتہ سال منعقد ہونے والی انٹرنیشنل حضرت شاہ رکن عالم  کانفرنس میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے صوفی ازم کے ممتاز سکالرصوفیا کرام کے بارے میں محققانہ کاوشیں کریں گے۔

ایران کے ثقافتی قونسلر شہاب الدین درائی نے کہا کہ مرکز تحقیقات فارسی نے حضرت شاہ رکن عالم کے جد شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا کے آثار و احوال پر پروفیسر شمیم محمود زیدی کا پی ایچ ڈی مقالہ کتابی صورت میں شائع کر دیا ہے انہوں نے تجویز دی کہ اس شاہکار تصنیف کے اردو انگریزی متراجم پاکستان کی متعلقہ وزارت شائع کروائے۔ تاجکستان کے شہر کلاب میں منعقد کی گئی۔ ممتاز مئورخ پروفیسر ریاض احمد نظام الدین اولیا  کی درگاہ پرحضرت شاہ رکن عالم یادگارکانفرنس ہوئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوفیاء کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچایا جائے۔ کانفرنس سے غلام حسین احمد، پروفیسر مشتاق حسینی، حکیم سید سہارن پوری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں