پاکستان میں ماہانہ 1 ارب روپے کے پاسپورٹ بننے لگے: وزارت خزانہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 20:29

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ماہانہ 1 ارب روپے کے پاسپورٹ بننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں وزارت خزانہ کو پاسپورٹ فیس کی مد میں 6 ارپ روپے وصول ہوئے ہیں۔ ہر ماہ وزارت خزانہ کو پاسپورٹ فیس کی مد میں 1 ارب روپے وصول ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں