سانحہ کوٹلی ٗ پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج ٗ واک آؤٹ کیا ٗ حکومت مخالف شدید نعرے بازی
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو پکڑا جاتا تو کوٹلی واقعہ پیش نہ آتا ٗ کشمیر میں پرتشدد واقعات سے بھارت کے ہاتھ مضبوط ہونگے ٗ سید خورشید شاہ وزیر اعظم چوہدری مجید کو پہاڑی بکرا کہا گیا ٗ وزیراعظم پاکستان خاموش ہیں ٗ اسمبلی میں خطاب
پیر 15 فروری 2016 20:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو پکڑا جاتا تو کوٹلی واقعہ پیش نہ آتا ٗ کشمیر میں پرتشدد واقعات سے بھارت کے ہاتھ مضبوط ہونگے ٗوزیر اعظم چوہدری مجید کو پہاڑی بکرا کہا گیا ٗ وزیراعظم پاکستان خاموش ہیں ۔
پیر کو اجلاس کے آغاز پرمیراعجازجاکھرانی کے مطالبے پرایوان نے نکیال میں پی پی پی کے قتل ہونیوالے کارکنوں کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پی پی پی کے ارکان نے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کراجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے کہاکہ حکومت معاملات کو طاقت کے ذریعے کنٹرول کرناچاہتی ہے ہم نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کرنے کی کوشش کی اورسازشوں کے دروازے بند کردیئے ہیں ہمارے دور میں بھی کئی سازشیں ہوئیں اوربڑے بڑے احتجاج ہوئے لیکن ہم نے احتجاج کو مذاکرات سے ہینڈل کیا نہ کہ طاقت سے ہم نے یہ سمجھا کہ جلاوطنی سے یہ حکومت میں واپس آئے اور انہوں نے ماضی سے سیکھا ہوگا لیکن بدقسمتی سے یہ تشدد کی سیاست پرچل پڑے ہیں اگرماڈل ٹاؤن میں14بے گناہ لوگوں کوقتل کرنیوالوں کو سزا ہوتی تو آج شاید یہ سانحہ نہ ہوتا ذوالفقاربھٹو کوجھوٹے کیسز میں سزا دی گئی جب14قتل ان کوہضم ہوگئے تو ان کو تقویت ملی کہ ہمارا شاید کوئی کچھ نہیں کرسکتا اگر اس طرح لوگ کے پی کے میں قتل ہوتے تو آپ نے شاید وہاں کے وزیر کولٹکادیاہوتا پی آئی اے میں بھی یہی کیا اور لوگوں کے پرکاٹ دیئے اورمتاثرین سے افسوس کااظہار بھی نہ کیا گیا ہم اس کوڈکٹیٹر شپ نہ کہیں تو پھر اور کیا کہیں پی پی پی کے پرامن کارکنوں پر حملہ کیا گیا کشمیر میں اور ایک بزرگ کارکن کو شہید کردیاگیا اور بہت ساروں کو زخمی کردیا اس واقعہ کے بعد ایک حکومتی وزیر نے یہ کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اگرزبان پرکنٹرول کرتے تو یہ واقعہ نہ ہوتا کشمیر میں ایسے واقعات سے بھارت کے ہاتھ مضبوط ہوں گے کشمیری ہمارا حصہ بنے ہوئے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان پرظلم کریں وہاں کے وزیراعظم کوپہاڑی بکرا تک کہا گیا اوروزیراعظم پاکستان خاموش ہیں ۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسرتعینات
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،قدسیہ راجہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم
لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس