صوفیاء کرام امن عالم اور اصلاح معاشرہ کے لئے مینارہ نور ہیں ، حضرت شاہ رکن عالم ایسے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے
وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات ، ڈاکٹر جمال ناصر اور دیگر کا حضرت شاہ رکن عالم کانفرنس سے خطاب
پیر 15 فروری 2016 21:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) مذہبی امور کے وزیر مملکت صاحبزاہ سید امین الحسنات نے کہا ہے کہ حضرت شاہ رکن ِ عالم ایسے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ وہ پیر کو انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام سات سو سالہ حضرت شاہ رکن عالم کی تقریبات کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم کے مدرسے سے ہزاروں علماء و مشائخ ایشیاء اور مشرق بعید میں تبلیغ اسلام کے لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بادشاہ علاؤ الدین خلجی اُن سے ملاقات کے لئے آتا تھا تو ہزاروں سائلوں کی درخواستیں اُن کے سپر دکرتے ۔حضرت شاہ رکن عالم نے حضرت نظام الدین اولیاء کی نماز جنازہ پڑھائی ۔(جاری ہے)
ممتاز سیاسی راہنما و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم کی تقریبات تاجکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور برطانیہ میں منائی گئیں ۔
انہوں نے تجویز کی کہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کی حکومت سرپرستی کرے مزید کہ اسلام آباد کا تین ہزار سالہ ثقافتی ورثہ منہدم ہو رہا ہے اُس کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم ایسے صوفیاء کی شخصیات اور تعلیمات کو یونیورسٹی سے لے کر پرائمری سکول تک شامل نصاب کیا جائے ۔ایران کے ثقافتی کونسلر شہاب الدین داراہی نے کہا کہ اسلام انہی صوفیاء کے طفیل پھیلا ہے اور ان کی اکثریت ایران کے راستے برصغیر میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم نے پہلی مرتبہ اپنے مدرسے میں خطاطی ، کاشی گری ، کمندری اور ادبیات کو نصاب کا حصہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی علوم اور تقافت معاشرے کی فلاح کے ضامن ہیں ۔ تاجکستان کے ثقافتی کونسلر عبدالرحمن نے کہا کہ جنوری میں تاجکستان کے تاریخی شہر کلاب میں حضرت شاہ ہمدان کے مزار پر حضرت شاہ رکن عالم کی سات سو سالہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام پاکستان اور وسط ایشیاء کے درمیان سب سے بڑا پُل ہیں ۔ نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ مرکز تحقیقات فارسی نے حضرت شاہ رکن عالم کے جد حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا پر پی ایچ ڈی پر ڈاکٹر شمیم محمود زیدی کے مکالے کو شائع کروایا ۔ انہوں نے وزارت ثقافتی ورثہ پر زور دیا کہ اس اہم دستاویز کا انگریزی اور اردو ترجمہ ہونا چاہیے۔ علامہ حسین احمد جنہوں نے حال ہی میں حضرت شاہ ہمدان پر پی ایچ ڈی کی ہے نے کہا کہ انہوں نے برٹش میوزیم اور دُنیا بھر کے کتب خانوں سے حضرت شاہ ہمدان ، حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم پر 178تصانیف جمع کی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اُنہیں از سرِ نو شائع کیا جائے۔ کانفرنس میں پروفیسر قاسم حسین ، نعیم قریشی اورحکیم سید محمد سرو سہارنپوری نے مکالات پڑھے ۔ آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے آپریشن ضرب عضب کی تائید کرتے ہوئے تجویز کی گئی کہ ان علاقوں میں نوجوان نسل کے لئے برین واشنگ کا اہتمام کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے استعفوں کا مطالبہ
الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، روبینہ ..
ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، ترجمان وزارت قومی صحت
وفاقی نظامت تعلیم کے زیر اہتمام ایف سیون ٹو کالج میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا نئے پی ایچ ڈیز کی عبوری تقرری کیلئے پری اسسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے عرس میں شرکت کے لئے زائرین کی قرعہ اندازی
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ویبینارکے انعقاد پر ..
اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبزشہر بنانے کے لئے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ..
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی