فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 18 فیصد اضافے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 1664 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کر لئے ، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونے والے 1404 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں،

ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر محمد اقبال نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری۔2016ء“ سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 18 فیصد اضافے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 1664 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کر لئے۔ 15 فروری 2016ء تک حاصل ہونے والے ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونے والے 1404 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

15 فروری۔2016ء کو بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولی میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور رواں ماہ پہلے 15 دنوں کے دوران 17 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں 78.6 ارب روپے جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 66.9 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر نے 3 لاکھ نادہندگان کو نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ اس وقت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے اور ٹیکس دہندگان کی موجودہ تعداد کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 17 لاکھ تک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم نان فا ئلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سہولت کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے۔ اس سکیم کے تحت گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے جس سے ٹیکس ادائیگی میں اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں