پاک بھارت مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، بھارت کو پاکستان کو امریکہ سے ایف 16 کی فراہمی اور افغانستان بارے مذاکرات سے تکلیف ہورہی ہے ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی ساز شسے ہوا ،بھارت سلامتی کونسل کا مستقل ممبر نہیں بن سکتا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 15 فروری 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، بھارت کوپاکستان کے امریکہ سے ایف 16 اور افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہورہی ہے ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی سازش سے ہوا ،بھارت سلامتی کونسل کا مستقل ممبر نہیں بن سکتا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں دونوں پارٹیاں مال بناؤ اور ڈھنگ ٹپاؤ پروگرام پر چل رہی ہیں ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ایف 16خریدنے ، افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہے ، بھارت سلامتی کونسل کامستقل ممبر نہیں بن سکتا ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی رضامندی سے ہوا، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں