امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے، ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں پاک فوج کو تقویت ملے گی
سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں، سابق سفراء اور ماہرین کا بھارتی حکام کے بیانات پرردعمل کااظہار
پیر 15 فروری 2016 22:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں، سابق سفراء اور ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے کیونکہ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں پاکستان آرمی کو تقویت ملے گی اور خطے میں امن ہوگا ۔ پیر کو ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی منظوری پر بھارت کا ردِعمل پر افسوسناک ہے۔
پاکستان بھارت یاکسی اورملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ یہ طیارے اپنے دفاع کیلئے ہیں اور پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کو قبائلی علاقوں میں جنگ جاری رکھنے کیلئے بھی ان طیاروں کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان نے کم وسائل سے ضرب غضب جاری کی۔ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے کنٹرولر جاوید خان جدون نے کہا کہ ایف 16 طیارے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب غضب جاری رکھنے میں پاکستان آرمی کیلئے معاون ثابت رہے گے۔ F۔16 کے استعمال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نادانستہ نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اور ایف۔16 کی فروخت اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا ملک ہے اس لیے اس کے تحفظا ت بلاجواز ہیں ۔دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ غیر ضروری پروپیگنڈہ نہیں کر رہا ہے۔بلکہ اس نے ہمشیہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے پر شور مچایا ہے۔سابق سفیر عابدہ حسین اور فوزیہ نسرین نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے ان طیاروں کے حصول سے پاکستان کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گی۔ بھار ت پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔ سینئر تجزیہکار ظفر چسپال اور اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ بھارت خوداسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے جبکہ یہ صرف خطے میں امن کیلئے ہے۔ یہ پاکستان کا حق ہے کہ اپنی عسکری قوت کو مضبوط کرے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان