دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب نے کھلم کھلا اخراجات کر دیئے ، مالیاتی رپورٹ

منگل 16 فروری 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) اگرچہ دیگر تین صوبوں نے عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اخراجات پر کنٹرول رکھا ہوا ہے تاہم پنجاب حکومت نے مالی سال کے پہلے آدھے حصہ میں کھلم کھلا اخراجات کئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا مجموعی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 1.7 فیصد تک محدود رکھا ۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ صوبوں کی جانب سے فراہم کردہ 155 ارب روپے کیش سرپلس ہے اور تیل کی کم ہوتی قیمتیں ہیں رپورٹ میں یہ انکشآف بھی کیا گیا ہے کہ حکومت کی ڈیبٹ سروسنگ لاگت بھی بلند ہو رہی ہے جو ان سرکاری دعوؤں کے برعکس ہے کہ وہ ڈیبٹ میچورٹی عرصے کو بڑھا رہی ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ ادائیگی سال کے پہلے نصف میں 2.1 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران یہ 2 فیصد تھی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں