سیف گیمز میں ہاکی گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز

منگل 16 فروری 2016 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء)قومی ہاکی ٹیم کی بھارت میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سیف گمیز کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی کے لئے وزیر اعظم نے انعام کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سیف گمیز میں حصہ لینے والی ہاکی ٹیم کے علاوہ آفیشلزکو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کھلاڑیوں نے انعام کے اعلان پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں