رواں مالی سال شرح نموکا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

منگل 16 فروری 2016 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ کپاس کی برآمدات میں کمی کے باعث رواں مالی سال شرح نموکا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ترسیلات زرمتاثر ہونیکا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ریاض الدین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال شرح نمو کا مقررہ ہدف ساڑھے پانچ فیصد ہے تاہم کپاس کی برآمدات میں کمی کے باعث شرح نموچار سے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جہاں پاکستانی معیشت کواستحکام حاصل ہوا وہیں برآمدات میں کمی کا سامنا بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک ملکی ترسیلات کا اہم ذریعہ ہیں ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے خلیجی ممالک کی معیشیت متاثر ہورہی ہے جس کے باعث پاکستان کی ترسیلات زرمیں کمی واقع ہوگی۔ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں