تیل کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے
منگل 16 فروری 2016 14:22
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پی آئی اے کے حوالے سے تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے 18 جہازوں کی ٹکٹنگ اور نشستیں بھی 36 جہازوں کے برابر ہیں، پی آئی اے انتظامیہ ادارے کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیویارک اور پیرس میں پی آئی اے کے ہوٹلوں کے ریونیو بارے بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی املاک کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارکان قومی اسمبلی کو دیئے جانے والے ٹریول واؤچرز پی آئی اے کے ساتھ ساتھ دیگر نجی ایئرلائنوں کے بھی دیئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے، شہروں میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ حد تک کمی ہو جائے تو کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے۔ ایران پر پابندیاں ختم ہوگئی ہیں‘ ہمیں اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بچھا کر جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کا کہ ہمیں قرضوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہماری آمدن کا 47 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی کی نذر ہو جاتا ہے۔ عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تو یہ قوم کے لئے انتہائی احسن اقدام ہوگا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِاعلی خیبرپختون خوا نے بعض صوبائی ارکان کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
ہائی کورٹ ،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں ..
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے