پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے سینیٹر نہال ہاشمی

منگل 16 فروری 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرکے ایک ارب لوگوں کی بہتری کی جانب توجہ دے، کوٹلی آزادکشمیر میں تصادم کے بعد ہلاکت کے واقعہ میں آزادکشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے، حکومت آزادکشمیر کو ایسے حالات میں پارٹی بننے کے بجائے فائربریگیڈکاکام کرنا چاہیے تھا۔

ایک انٹرویو میں سینٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے واقعہ میں آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے حکومت ایک چھوٹے واقع کو سنبھال نہیں سکی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو مثبت کردار اداکرناچاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کو بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہٹ دھرمی چھوڑکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہیے اور ایک ارب لوگوں کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے ، مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے حالات میں فائر بریگیڈکا کام کرنا چاہیے ، حکومت نے آنسو گیس اور پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ، آزاد حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں