حکومت پرویز مشرف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے قوم کو گمراہ کررہی ہے، عوام جانتے ہیں کہ مشرف دور میں وہ کتنے زیادہ خوشحال تھے،پرویز مشرف دور میں میڈیا سمیت دیگر انڈسٹری کو بھرپور فروغ ملا، آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیا گیا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کاوزیراعظم کے خطاب پرردعمل کااظہار
منگل 16 فروری 2016 18:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف جنرل(ر)پرویز مشرف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے قوم کو گمراہ کررہے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ وہ مشرف دور میں کہیں زیادہ خوشحال تھے،پرویز مشرف دور میں میڈیا سمیت دیگر انڈسٹری کو بھرپور فروغ ملا، آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیا گیا،نواز شریف کا اپناے منہ میاں مٹھوبننا شرمناک ہے۔
منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی بہاولپور میں کارکنوں سے کی گئی تقریر پر پارٹی کی طرف سے جاری رد عمل میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سانس میں سچ بولنے کے عمل کی تعریف کرتے ہیں جبکہ دوسرے ہی سانس میں جھوٹ کی بھرمار کر دیتے ہیں۔(جاری ہے)
قوم کو مہنگے قرضوں کی دلدل ، غربت ، بے روز گاری، گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے تحائف دینے والے میاں نواز شریف کو پرویز مشرف پر بے جا تنقید کرنے پر شرم آنی چاہئیے۔
قوم اچھی طرح سے جانتی ہے کہ پرویز مشرف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ ن لیگی حکومت نے ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے۔ آج پاکستان غیرملکی قرضوں میں بری طرح سے جکڑا جاچکا ہے، ملک میں بے روزگاری،مہنگائی اور کرپشن کا راج ہے۔ایسے میں میاں نواز شریف کو اپنے منہ میاں مٹھو بننا زیب نہیں دیتا۔ میاں نواز شریف کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہئیے تھا مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔ان کی ہوس ملکی مفادات کو نگل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ زمانہ گزرگیا جب نواز شریف جیسے سیاستدان اپنی چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو بے وقوف بنا لیاکرتے تھے۔ اب عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے۔عوام میڈیا پر آکر اپنی جھوٹی تعریفیں کرنے والوں پرہنستے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ..
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز