قرضوں سے متعلق جتنی بھی خبریں بے بنیاداور جھوٹی ہیں،وزارت خزانہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ قرضوں سے متعلق جتنی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں ان کی تردید کرتے ہیں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی خبربے بنیاداور جھوٹی ہے پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 50سال میں ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ پاکستان نے اگلے ایک سال کے دوران 50ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنا ہے اس پر وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کل قرضہ50سے55ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے جو پاکستان نے آئندہ 40سال کے دوران ادا کرنا ہے ایک سال کے دوران یہ قرضہ واپس نہیں کیا جاسکتا وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کے ملکی قرضوں میں 3800ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ غیر ملکی قرضہ دو سے اڑھائی ارب ڈالر بڑھا ہے پاکستان کا کل قرضہ 50سے 55ارب ڈالر ز کے درمیان ہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں اور بیرونی قرضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں