اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں وزیر اعظم ہاؤس ،وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کر دیئے، جسٹس نورالحق قریشی کی درخواست گذا ر کے وکیل کو دلائل اگلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 فروری 2016 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی توڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ساجد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ یہ تین سال پرانا کیس ہے جسے تا حال نمٹایا نہیں گیا۔

درخواست میں تین اپیلیں کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے رابطہ کروایا جائے۔انکی صحت سے متعلق انکے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے اور وزیراعظم امریکی صدر سے گفت و شنید کر کے انکی رہائی کے لیے اقدامات کریں. سماعت کے دوران عافیہ صدیقی کی بہن فوذیہ صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ دو سال سے فون کر رہے ہیں لیکن عافیہ صدیقی سے بات نہیں کروائی جا رہی پہلے میری بہن کو قید کیا گیا اب ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے سماعت کے دوران جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ حساس نوعیت کا کیس ہے اگلے ہفتے تک وکیل دلائل مکمل کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس ،وزارت داخلہ اوروزارت خارجہ کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں