اسلام آباد پولیس کی کارروائی، مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث تین رکنی گر وہ سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث 16 ملزمان کوگرفتارکرلیا

قبضہ سے ایک کا ر مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد

منگل 16 فروری 2016 20:25

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث تین رکنی گر وہ سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہسے ایک کا ر ، مسروقہ 125مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، 1کلو 50گر ام چرس ، 380گر ام ہیر وئن، شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے کر یک ڈاؤ ن کے دوران تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم منور مسیح کو گرفتار کرکے اس سے چار بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دو ملزمان عبد الو احد اور تصور عبا س کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم گل رحمان کے قبضہ سے کر و لا کا ر نمبر LEF-5527قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

تھا نہسبز ی منڈی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان سعید غنی ، مسلم خا ن اور راشد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہنڈ ا 125مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIR-5047بر آمد کرلیا۔ جبکہ مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملو ث ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مو با ئل فون ما لیتی 22ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم نو ر با دشاہ کو گرفتار کرکے اس سے 250گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دورا ن گشت ملزم عا صم علی کو گرفتار کرکے اس سے 03بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ جبکہ بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم سہیل سلیم کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم نصیر احمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے 1050گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم عا صم علی کو گرفتار کرکے اس سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار ملزمان وقاص علی ، شہر یا ر سہیل اور ملزمہ حسیبہ رحیم اور طیبہ صغیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں