ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں فروری کے آخری ہفتے میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی

منگل 16 فروری 2016 21:47

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں فروری کے آخری ہفتے میں پتنگ بازی پر پابندی لگا دی ہے۔ منگل کو ضلعی انتظامیہ کے حکام نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء“ کو بتایا کہ لوگوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ رہائشی علاقوں میں پتنگ اڑا رہے ہیں جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اپریل تک پتنگ اڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے کہا کہ والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اتنظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال فروری میں عوام کے مفاد میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں