کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں،ملک میں حکو مت اورمختلف ادروں کی سطح پر روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے

نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کی وفود سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،پاکستان میں حکو مت اورمختلف ادروں کی سطح پر روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے جبکہ بیرون ملک بنکوں میں لو ٹا گیاتقریباپانچ سو ارب ڈالرز مو جو دہیں ۔

جماعت اسلامی اس لو ٹ مار اور کر پشن کے خلاف مار چ سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہی ہے ،کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے لو ٹ مار کے مال کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اجرا کر دیا ہے یہ ایمنسٹی اسکیم صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے لائی گئی ہے ،اس سے ملک اور قوم کو کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہملک کی معیشت کو ٹھیک کر نے کے لیے قومی وسائل کو لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں نہ کے آئے روز نت نئے ٹیکسوں سے غریبوں کی زندگیوں کو اجیرن کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں