کوئٹہ اوربلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ی کی شدت برقرار

بدھ 17 فروری 2016 11:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) وادی کوئٹہ اورگردونواح سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2درجہ سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ خضدار میں 3درجہ سینٹی گریڈ ،سبی میں 4درجہ سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔

شدید سردی میں جہاں عام شہری مشکلات سے دو چار ہیں وہاں شہر کی صفائی کے کام پر مامور عملہ کو بھی کئی مسائل کا سامناکرنا پڑاہے۔ان کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں صفائی کاکام کرنے کی وجہ سے بدبو گندگی اور دھول اٹھنے کی وجہ سے اکثر عملہ گلے سانس اور سینے کے امراض میں مبتلا ہو رہا ہے اور ان کے علاج معالجے کے لئے بھی خاص بندوبست نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں