بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ

بدھ 17 فروری 2016 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فرنس آئل کی قیمت 24 ہزار 274 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقامی رفائنریوں سے تیار ہونے والے فرنس آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 25 ہزار 958 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں