،،ایل این جی سکینڈل تحقیقات،،
نیب کاوزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کا فیصلہ اوگرا قواعد کے برعکس نواز شریف حکومت نے 48ارب کی ایل این جی کم ریٹس پر پاور کمپنیوں کو فروخت کرکے قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان پہنچایا ، نیب ذرائع
بدھ 17 فروری 2016 14:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) نیب حکام نے ایل این جی درآمد سکینڈل میں مبینہ 48 ارب کرپشن کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم نے 48ارب روپے کی ایل این جی درآمد کی تھی جس میں مبینہ طور پر بھاری کرپشن کی گئی ہے ۔
سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم نے 19جہاز ایل این جی کے درآمد کئے ہیں اور ایک جہاز ایل این جی کی قیمت پچیس ملین امریکی ڈالر ہے ۔ نیب حکام نواز شریف حکومت کی طرف سے اربوں روپے کے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرا رہا ہے جس میں ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن بھی تحقیقات کا حصہ ہے ۔(جاری ہے)
آن لائن کو نیب ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی سکینڈل میں مبینہ کرپشن کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا ، پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ اور سوئی سدرن کمپنی کے افسران کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کی جائے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے اڑتالیس ارب کی ایل این جی کو اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواز شریف کے قریبی رفقاء کی پاور کمپنیوں کو کم ریٹس پر ایل این جی فروخت کی جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اوگرانے ایل این جی کی قیمت بارے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب ایل این جی منصوبہ کو تباہ کرنے کیلئے تحقیقات کرارہا ہے سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کو نیب پہلے ہی طلب کرکے بیانات قلمبند کرچکا ہے وزیر پٹرولمی شاہد خاقان عباسی کا بیٹا دبئی میں کاروبار بھی کررہا ہےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی
خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
حریت کانفرنس کے زیر اہتمام حریت پسند رہنما شہید ایس حمید وانی کے یوم شہادت پر دعائیہ مجلس
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری ..
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر ..
اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیئں
دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات: راجا بشارت، طاہر صادق اورعمرسلطان کی ضمانت کنفرم
وزیرخزانہ کی پاکستان سٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک-آئی ایم ایف سے ملاقات ، اصلاحاتی ایجنڈے بارے آگاہ ..
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا ..
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات
-
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ