عمران خان نجی دورہ مالدیپ مکمل کرنے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے

بدھ 17 فروری 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نجی دورہ مالدیپ مکمل کرنے کے بعد کل جمعرات کو وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانچ روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ جائینگے جبکہ ان کے صاحبزادے مالدیپ سے ہی واپس لندن روانہ ہوجائیں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نیب سے متعلق وزیراعظم کے بیان پراہم پریس کانفرنس کرینگے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں