وزیراعظم کا نیب کے خلاف بیان دینا مناسب نہیں‘ نیب کو بلا تفریق ہر صوبہ میں بغیر دباؤ کے اپنا کام کرنا چاہئے

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا نیب کے خلاف بیان دینا مناسب نہیں‘ نیب قومی ادارہ ہے بلا تفریق ہر صوبہ میں کام کرنا چاہئے اور بغیر دباؤ کے اپنا کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کو بغیر دباؤ کے اپنا کام کرنا چاہئے نیب قومی ادارہ ہے اگر باقی صوبوں میں کام کررہا ہے تو پنجاب میں بھی کام کرنا چاہئے نیب کو بلا تفریق ہر صوبہ میں کامکرنا چاہئے وزیراعظم کا نیب کے خلاف بیان دینا مناسب نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں