وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور ڈنمارک کی ادویہ ساز کمپنی کے درمیان ذیابیطس کی روک تھام کے لئے معاہدہ
بدھ 17 فروری 2016 17:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء)وزارت قومی صحت اور ڈنمارک کی ادویات کی اعلی ترین کمپنی کے مابین ملک میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اعلیٰ سطحی تکنیکی معاونت کے لئے خصوصی معاہدہ طے پاگیا ۔جس پر متعلقہ نمائندوں نے دستخط کئے ۔ ڈینش کمپنی ذیابیطس کی تحقیق کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہے۔
معاہدے کے تحت ذیابیطس کی روک تھام کے لیے ایک قومی ایکش پلان تشکیل دیا جائے گا۔ اس پلان کے تحت پاکستان میں ذیابیطس کے 70 لاکھ سے زائد مریضوں کی علاج معالجے تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں مشکلات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، مزیدبراں اس حوالے سے ذیابیطس سے بچاؤ کی آگاہی دینے کے لیے ایک قومی مہم شروع کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ذیابیطس ملک میں پاـئے جانے والے غیر متعدی امراض میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
وزارت قومی صحت نے غیر متعدی امراض کی روک تھام کے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ذیابیطس کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں پورے ملک سے شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ ذیابیطس کے حوالے سے تحقیق کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس مرض کی تشخیص ، علاج اور بچاؤ کے حوالے سے قومی ایکشن پلان جامع اور مربوط بنیادوں پر تشکیل دیا جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ذیابیطس کے لحاظ سے دنیا میں آٹھواں بڑا ملک ہے جبکہ اڑھائی لاکھ مریض علاج کے سہولت سے مکمل استفادہ کر رہے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کی کمپنی کے نمائندہ رانا اظفر اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے خصوصی ایلچی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کو اس مرض سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ہر ممکن تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایس ای سی پی اور اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر ورکشاپ
6 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر ..
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی ..
پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ