ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی اسلا م آباد میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے نومنتخب ڈپٹی میئرز کو مبارک باد

امید ہے میئرز وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اہم کر دار ادا کریں گے، ایاز صادق کی نومنتخب ڈپٹی میئر ز کی رہائش گاہوں کے دورہ پر گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 17:51

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اسلا م آباد کے نومنتخب ڈپٹی میئر ز سید ڈیشان نقوی اور محمد اعظم خان کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور انہیں اسلا م آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ڈپٹی میئرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اور ڈاکٹر عباد اﷲ بھی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ تھے۔

نومنتخب ڈپٹی میئرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ ڈپٹی میرز کے عہدے کے لیے ان کا انتخاب پارٹی قیادت اور اسلا م آباد کے میٹرو پولٹین کے منتخب نمائندوں کی طر ف سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسلا م آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئرز عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے دارلحکومت کو ایک مثالی شہر بنانے اور اسلام آ باد کے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اہم کر دار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مو جودہ میٹرو پو لٹین قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔نو منتخب ڈپٹی میئر ز نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اسلام آباد کے شہریو ں کی طرف سے ان پر کیئے جانے والے اعتماد پر پورا اترنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کو شش کر یں گے ۔انہو ں نے پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے ان پر کیئے جانے والے اعتماد پر لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں