قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری منصوبہ بندی کو سی پیک منصوبہ پر پیشرفت بارے بریفنگ کیلئے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

2016-17 کیلئے 21ارب80کروڑ روپے مالیت کے 23منصو بے تجویز کیے گئے ، وزیراعظم کے افغانستان کیلئے اعلا ن کردہ 500ملین ڈالر کے پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،وزارت منصوبہ بندی ترقی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 17 فروری 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و اصلاحات نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سیکرٹری منصوبہ بندی کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ کیلئے اگلے اجلاس میں طلب کرلیا، کمیٹی نے دریائے سندھ پر پل کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزرات مواصلات کو منصوبہ کی جلد تکمیل کی ہدایت کردی ، کمیٹی کو وزرات منصوبہ بندی نے آگاہ کیا کہ وزرات منصوبہ بندی کے 2016-17کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 23منصو بے تجویز کیے گئے ہیں جن کی لاگت کا تخمینہ 21ارب80کروڑ ہے جبکہ 2016-17کیلئے5.98ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، وزیراعظم خیر سگالی کیلئے افغانستان کیلئے 500ملین ڈالر کا پیکج کا اعلان کیاتھا جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کا اجلاس کمیٹی چیئرمین عبدالمجید خان فانان خیل کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزرات منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی جانب وزرات کیلئے 2016-17کے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) پر کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وزرات منصوبہ بندی کے 2016-17کے ترقیاتی بجٹ میں 23منصوبے منظور کیے گئے ہیں جن کی لاگت21.857ارب ہے، منصوبوں کیلئے2016-17کیلئے509ارب رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزرات خزانہ نے وزرات پلاننگ کیلئے بجٹ کیلئے سفارشات نہیں دی ہیں اس پر وزرات خزانہ کی سفارشات کے تحت نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے ، کمیٹی کوآگاہ کیا گیا کہ وزرات منصوبہ بندی 2016-17کے ترقیاتی بجٹ میں نیشنل انڈومنٹ سکالر شپ فار ٹیلنٹ( این ای ایس ٹی )کا منصوبہ شامل کیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ سے لے کر پی ایچ ڈی تک طالب علموں کو وظائف دیے جائیں گے،منصوبہ کا تخمینہ 10ارب ہے جبکہ2016-17کیلئے3ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم نے خیر سگالی کیلئے افغانستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے500ملین ڈالر کا پیکج کا اعلان کیاتھا جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے ۔

کمیٹی نے سینٹر فاررول اکانومی ، سنیٹر فارسوشل انٹرن شپ اور اربن پلاننگ سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے وزیر منصوبہ بندی اور سیکرٹری منصوبہ بندی کو اگلے اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دینے کیلئے طلب کرلیا۔ کمیٹی نے دریائے سندھ پر پل کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزرات مواصلات کے حکام کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، کمیٹی نے فاٹا یونیورسٹی کے قیام میں غیر ضرروی تاخیر کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی منظوری دے دی، رکن کمیٹی ڈاکٹر اسما ممدوٹ نے کہا کہ کچی کنال کے حوالے سے مسائل پر بریفنگ کیلئے فلڈ کمیشن کے حکام کو طلب کیا جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں