اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اور ڈپٹی میئرکے انتخاب کے طریقہ کار کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 17 فروری 2016 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اور ڈپٹی میئرکے انتخاب کے طریقہ کار کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی مئیر کے امیدوار علی نواز اعوان کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

تو اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے ایڈووکیٹ حیدر من مسعود عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں