سپیشل جج سنٹرل نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے انفورسمنٹ کے سب انسپکٹر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتارکرلیا

بدھ 17 فروری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کے سب انسپکٹر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ملزم کو ایف آئی اے نے احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سی ڈی اے انفورسمینٹ کے سب انسپکٹر مختار حسین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی تو ایف آئی اے کے پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اسلام آباد میں غیر قانونی کچی آبادی تعمیر کرانے میں معاونت فراہم کی ہے لہذا ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا ۔

ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے غیر قانونی کچی آبادی کے قیام میں معاونت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں