محکمہ موسمیات کی اسلام آباد ،پنجاب ،خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد ،پنجاب ،خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کل جمعہ سے بہاولپور، سکھر، ساہیوال ڈویژن جبکہ شام/رات لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہووٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔ پاراچنار، سکردو منفی 06، استور، گوپس منفی 04، دیر، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 03، ژوب، کالام، راولاکوٹ منفی 02، بگروٹ، قلات منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے جبکہ زیریں سندھ (میرپور خاص، حیدر آباد، کراچی ڈویژن) میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔کل جمعہ سے بہاولپور، سکھر، ساہیوال ڈویژن جبکہ شام/رات لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہووٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں