پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 6 ارب 35 کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:35

پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 6 ارب 35 کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ6 ارب 35 کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا،پی ایس او نے ایل این جی کی درآمد اور قیمتوں کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکرمرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ چھ ارب پینتیس کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے،، گزشتہ سال پاکستان پوسٹ نے نو ارب67 کروڑ روپے کمائے جبکہ سولہ ارب روپے خرچ کئے گئے، پاکستان پوسٹ نے آخری مرتبہ دو ہزار آٹھ میں منافع کمایا۔

پی ایس او کی جانب سے قطر سے ایل این جی کی درآمد اورقیمت کی تفصیل ایوان میں پیش کی گئی،پی ایس او نے چھ جہاز ایل این جی درایمد کی جن کی قیمت پچھتر ہزار ڈالر فی مکعب میٹر فٹ سے اسی ہزار پانچ سو ڈالر فی مکعب میٹر فٹ تھی،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایس او سوئی نادرن گیس کمپنی اور فرٹیلائزر کے شعبہ کو ایل این جی فروخت کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں