اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے جدید سہولیات سے مزین نئے اسپتال کی منظوری دے دی ۔ ترجمان

اسپتال کے لیے کری روڈ پر بیس ایکڑ زمین مختص کی جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 13:19

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے جدید سہولیات سے مزین نئے اسپتال کی منظوری دے دی ۔ ترجمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے جدید طبی سہولیات سے مزین 1200 بیڈز پر مشتمل اسپتال کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے لیے کری روڈ پر بیس ایکڑ زمین مختص کی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسپتال اسلام آباد کے نواحی علاقہ کری روڈ پر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ نئےاسپتال کی تعمیر کے لیے وزارت صحت کو بھی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں موجود 600 بیڈز مخصوص کئیر یونٹ کے لیے مختص ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے زمین کی خریداری کے لیے بھی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں