حکومت نے مشتبہ دہشت گردوں کیلئے ریاستی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیکٹا کی ہدایت پر صوبوں نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیزکو ذمے داریاں دیدیں

جمعرات 18 فروری 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) حکومت نے مشتبہ دہشت گردوں کیلئے ریاستی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیکٹا کی ہدایت پر صوبوں نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیزکو ذمے داریاں دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیکٹا کی ہدایت پر ملک بھر میں 8ہزار 300 مشتبہ افراد میں سے انتہائی مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس منسوخ کر کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں