حکومت کا مشتبہ دہشت گردوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس جیسی ریاستی سہولیات منسوخ کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 فروری 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) حکومت نے مشتبہ دہشت گردوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس جیسی ریاستی سہولیات منسوخ کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اس حوالے سے نیکٹا کی ہدایت پر صوبوں نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیزکو ذمے داریاں دے دی ہیں اور نیکٹا کی ہدایت پر ملک بھر میں 8ہزار 300 مشتبہ افراد میں سے انتہائی مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس منسوخ کر کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں