سپریم کورٹ :پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی ختم کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل،فریقین کو نوٹس جاری

جمعرات 18 فروری 2016 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے درابن میں پاکستان تحریک انصاف کے کسان کی نشست پر کامیاب ہونے والے امیدوار کے حوالے سے نااہلی ختم کرنے کا عدالت عالیہ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز جماعت اسلامی کے امیدوار امیر خان کی جانب سے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ کے پی کے بلدیاتی قواعد و ضوابط اور قوانین کے مطابق صرف 40 کینال اراضی کا مالک ہی کسان کی خصوصی نشست پر الیکشن لڑ سکتا ہے مگر پی ٹی آئی کے امیدوار کے پاس 1800 کینال اراضی ہے اس وجہ سے ٹریبونل نے ان کو نااہل قرار دیا تھا مگر ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا اس کی رکنیت کی بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں